برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت سے لوگ دنگ رہ گئے

برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت سے لوگ دنگ رہ گئے

لندن:معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت سے لوگ دنگ رہ گئے ، سٹیفن کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی ہرگز کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق 76 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کرنے والے برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت لوگوں کو دنگ کر گئی ، معروف سائنسدان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خلائی مخلوق سے رابطے کی ہرگز کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

انھوں نے 2010 میں معروف چینل کیلئے فلمائی جانے والی ڈاکیومنٹری میں کہا تھا کہ انسانوں کے علاوہ یقیناً کوئی نہ کوئی مخلوق کہیں ضرور آباد ہے لیکن اس کے ساتھ انھوں نے انسانوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسی کسی بھی مخلوق سے رابطے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

سٹیفن ہاکنگ کا موقف تھا کہ ایسی مخلوق بنی نوع انسان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مخلوق انسانوں سے چالاک ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ زمین پر آکر ہمارے وسائل چھین کر لے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسی مخلوق زمین پر آتی ہے تو انسانوں کے ساتھ وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکہ دریافت کرنے کے بعد وہاں کی مقامی آبادی کے ساتھ ہوا تھا جو یقیناً اچھا نہیں تھا۔