نواز شریف نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا: نیر حسین بخاری

نواز شریف نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا: نیر حسین بخاری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا اور پھر اس جعلی مینڈیٹ کا سرعام بھانڈا پھوٹا۔

نواز شریف کی جمہوریت دوستی کو عوام بخوبی جانتے ہیں۔ آج وہ کس منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں؟ انہوں نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا اور پھر اس جعلی مینڈیٹ کا سرعام بھانڈا پھوٹا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز اینڈ کمپنی کو آج شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید بہت یاد آتے ہیں مگر بھول رہے ہیں کہ وہ اس شخص کے مشن کی تکمیل کا عہد کرتے رہے ہیں جنہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا تھا۔ نواز شریف کیسے بھول گئے کہ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے جھوٹے ریفرنس بنائے تھے۔ نہ صرف اپنی پسند کے جج لگا کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کو سزا سنوائی تھی بلکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عالمی ساکھ کو متاثر کرنے کے لئے سوئزرلینڈ کے تحقیقاتی مجسٹریٹ کے سامنے بھی شکایت درج کرائی تھی۔