وزیراعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے

 وزیراعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے
کیپشن: برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔