برازیل کے سکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

برازیل کے سکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریوڈی جنیرو : برازیل کے ایک سکول میں 2 لڑکوں نے فائرنگ کرکے 6 بچوں سمیت 10افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سوزانو قصبہ میں واقع سرکاری پرائمری سکول میں ماسک پہن کر داخل ہونے والے 2 لڑکوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے کے نتیجے میں گارڈ اور 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد خود کو ہلاک کرلیا ہے۔

علاقائی گورنر جوآوڈوریا نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے دکھ برا دن ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔