وزیراعظم کی تنخواہ کم لیکن وزرا، وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ زیادہ

وزیراعظم کی تنخواہ کم لیکن وزرا، وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ زیادہ
کیپشن: وزیراعظم ہاؤس کے 200 ملازمین کم کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تنخواہوں کے معاملے میں کھلاڑی کپتان سے بھی آگے نکل گئے۔ وزیراعظم کی سیلری سلپ نے عمران خان کے بارے سب بتا دیا۔ وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار اور وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قریب ہے۔

زمان پارک ہو یا بنی گالہ کی سکیورٹی کے لئے خاردار تار کے اخراجات بھی عمران خان نے خود برداشت کئے۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی۔

وزیراعظم ہاؤس کے 200 ملازمین کم کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے اور عمران خان کو مہمانداری الاؤنس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاؤنس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاؤنس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔

وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے۔ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔