ڈاکٹر عافیہ صدیقی 16 مار چ کو پاکستان واپس آرہی ہیں:اوریا مقبول جان کا دعویٰ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی 16 مار چ کو پاکستان واپس آرہی ہیں:اوریا مقبول جان کا دعویٰ
کیپشن: تصویر نیو نیوز

لاہور:معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی 16 مارچ کو پاکستان واپس آرہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں انکشاف کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں طالبان کی جانب سے دی گئی کہ قیدیوں کے تبادلے کی فہرست میں عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے اور ان کو بھی رہا کردیا جائے گا۔


اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ طالبان کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی طرف سے عافیہ صدیقی کا نام دیا گیا۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی آواز اٹھائی اور اس کے لیے ان کی تعریف کرنا بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2013ءکی بات ہے تب عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید نہیں تھی،تب عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک قیدی عورت کا علم ہوا ہے جو بگرام جیل میں ہے اور اس عورت کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔

اوریا مقبول جان نے کہا کہ عافیہ صدیقی 16 مارچ کو پاکستان آ جائیں گی۔جبکہ اسی متعلق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کا کہنا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لیے 16 مارچ کی تاریخ کہی جا رہی ہے پر میرے خیال سے ان کو جنوری میں ہی آجانا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کام میں مخلص ہیں تاہم وہ جذبات سے کوئی کام نہیں لینا چاہتے۔