وزیراعظم کا ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے پر اظہار برہمی

وزیراعظم کا ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے پر اظہار برہمی
کیپشن: گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلی، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں۔ اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے اور ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کا جواز بھی بنتا ہے۔

6bb12f2b89200397541300c75978615b

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔