آن لائن ویزا کا اجرا پاکستان کی ترقی کی طرف پہلا قدم ہے:عمران خان

آن لائن ویزا کا اجرا پاکستان کی ترقی کی طرف پہلا قدم ہے:عمران خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آن لائن ویزا کا اجرا پاکستان کی ترقی کی طرف پہلا قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 کی دہائی کے مائنڈ سیٹ نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں آن لائن ویزا کی سہولت متعارف کرانے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ کرنا ہے ، 70 کی دہائی میں سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا۔

عمران خان نے کہا کہ اب ملک کو کوئی سیکیورٹی کے مسائل درپیش نہیں ہیں ، غیرملکیوں کو پاکستانی ویزا کے حصول میں دشواریوں کو ڈالنا ایک مائنڈ سیٹ تھا جو اب ختم کرنے جا رہے ہیں۔