کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ جاری

کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دھواں دار بیٹنگ جاری
کیپشن: Image Source : Facebook

کراچی :پی ایس ایل فور کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ۔


تفصیلات کے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ایلیمنیٹر راونڈ کے پہلے اور اہم میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی۔ کراچی کنگز میں سہیل خان کی جگہ عامریامین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں فل سالٹ کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے کر فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، بھرپور انجوائے کر کے کھیلیں گے۔