نوجوانوں کیلئے بڑٰی خوشخبری ، اب کمیشن امتحانات آن لائن ہوں گے

نوجوانوں کیلئے بڑٰی خوشخبری ، اب کمیشن امتحانات آن لائن ہوں گے
کیپشن: image by facebook

پشاور :کمیشن امتحانات میں لکھنے کی جھنجٹ سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔ خیبرپختونخوا میں آن لائن امتحان لینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لئے امتحان کے نام سے سافٹ ویئر بھی بنالیا گیا۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے لیے اُمیدواروں کا ڈیٹا محفوظ کرنے اور امتحانات بذریعہ کمپیوٹر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتحان کے نام سے کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے جس سے سرکاری آسامیوں کیلئے درخواستیں، اُمیدواروں کی شارٹ لسٹنگ، شفاف طریقے سے ٹیسٹ لینے اور نتائج مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔

سافٹ ویئرکوحتمی شکل دے کر کنٹرول صوبائی پبلک سروس کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ آن لائن ٹیسٹنگ کے لئے کمیشن کے اسٹاف کو تربیت بھی دی جائیگی۔