ملتان سلطانز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا سکریننگ، تمام کھلاڑی کلیئر قرار

ملتان سلطانز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا سکریننگ، تمام کھلاڑی کلیئر قرار

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اتوار کو اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کی آج صبح نجی ہسپتال میں کورونا وائرس سکریننگ کرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیسرز کو سخت سیکورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کورونا سکریننگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہو ئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز کورونا اسکریننگ میں کلیئر قرار دیئے گئے ہیں۔