نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کرونا وائرس کے چار مشتبہ مریض پمز منتقل کر دیئے گئے

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کرونا وائرس کے چار مشتبہ مریض پمز منتقل کر دیئے گئے

راولپنڈی:نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کرونا وائرس کے چار مشتبہ مریض پمز منتقل کر دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق پیرس سے آنے والے منڈی بہاوالدین کے رہائشی سکندر حیات پمز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پیرس سے آنے والی فرانسیسی خاتون حلیمہ دستگیر ایرپورٹ سے پمز منتقل کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اٹک کی رہائشی جدہ سے آنے والی تاج بی بی ائیرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل ہوئیں ،چکوال کے رہائشی دبئی سے ائیرپورٹ پہنچنے والے سید ممتاز حسین پمز ہسپتال منتقل کئے گئے ،تمام چاروں افراد کو تیز بخار کے باعث کرونا کے شبہ میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار کو کرونا کے شبہ میںہسپتال منتقل کر دیا گیا،کانسٹیبل حسن نثار بین الاقوامی آمد پر تعینات تھا،ایف آئی اے کانسٹیبل کو بہت تیز بخار کے باعث پمز منتقل کیا گیا۔