برطانوی وائرس کے وار ، 2664 نئے مریض سامنے آگئے، 32 افراد جاں بحق

برطانوی وائرس کے وار ، 2664 نئے مریض سامنے آگئے، 32 افراد جاں بحق
کیپشن: برطانوی وائرس کے وار ، 2664 نئے مریض سامنے آگئے، 32 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ برطانوی وائرس کے وار سنگین ہوگئے ہیں۔ ملک میں 24 گھنٹے میں عالمی وبا سے 32 افراد موت کے منہ میں چل گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی ۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران وبا کے 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوگئی ۔

پاکستان میں وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی جبکہ وبا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 6.5 ہوگئی ۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہوگئی ۔

دوسری طرف برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب پر پنجہ گاڑ لیا، لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں 12 بجتے ہی بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔

پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہاَئی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔

پنجاب کے تمام کاروباری مراکز  پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔

سب سے زیادہ متاثرہ 7 شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹرز بند رہیں گے۔