کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف یوٹیوب کا بڑا اقدام

کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف یوٹیوب کا بڑا اقدام
کیپشن: کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف یوٹیوب کا بڑا قدم
سورس: file

 واشنگٹن : یوٹیوب نے کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز ڈلیٹ کر دیں۔اکتوبر سے لے کر اب تک یو ٹیوب 30ہزار غلط معلومات کی حامل ویڈیوز ڈلیٹ کر چکا ہے۔

یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز ڈلیٹ کی گئی ہیں جو ورلڈ ہیلتھ اارگنائیزیشن کے اصولوں کے خلاف تھیں۔فروری 2020 سے لے کر اب تک یو ٹیوب 8 لاکھ کے قریب غیر میعاری ویڈیوز کو ڈلیٹ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں  گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیوب پر کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے جھوٹی اور گمراہ کن تفصیلات پر مبنی ویڈیوز کو ہٹایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ہر اس مواد پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کی طبی انتظامیہ کی سفارشات سے متضاد معلومات دی جائے گی۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بھی ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا جن میں کہا جائے گا ککہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے، یا وہ بانجھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں یا یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو حکومتوں کو لوگوں میں نگرانی کرنے والی چپ نصب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ نئی پالیسی یوٹیوب کی کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن تفصیلاات کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سے قبل فیس بک کی جانب سے بھی اسی طرح کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ وہ اینٹی ویکسین اشتہارات پر پابندی عائد کررہی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جارہا ہے جو کووڈ 19 کی موجودگی سے انکار پر مبنی ہیں۔

گزشتہ سال اپریل میں گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی جانب سے ایسی ویڈیوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی تھی جس میں 5 جی کو کورونا وائرس کا باعث قرار دیا گیا تھا۔