کفالت کا نظام ختم، سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے نئے قانون پر عملدرآمد شروع

کفالت کا نظام ختم، سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے نئے قانون پر عملدرآمد شروع
کیپشن: کفالت کا نظام ختم، سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے نئے قانون پر عملدرآمد شروع
سورس: file

ریاض : سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون آج سے نافذ کردیا گیا ہے  جس کے بعد کفالت کا نظام ختم ہوگیا ہے۔۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت تقریباً 8اعشاریہ 44ملین غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو براہ راست نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔ 

نئے قانون کے نفاذ کے بعدسعودی عرب میں کام کرنےو الے غیر ملکیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔ نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کےلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

غیر ملکی کارکن پہلے آجر کے یہاں سے دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کا مجاز ہے بشرطیکہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔ 

ملازمت کا نیا نظام سہ نکاتی ہے اور اس کے چار بڑے اہداف ہیں۔ اس میں آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں لچکدار ماحول پیدا کرنا، لیبر مارکیٹ کو مزید پر کشش بنانا اور آجیر اور اجیر کے تعلقات کے سلسلے میں ملازمت کے معاہدے کی اہمیت کو منوانا اور اسے مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔

 سعودی وزارت افراد ی قوت لیبر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر نئے قوانین و ضوابط تیار کر رہی ہے۔ محنت کشوں کے معاوضوں کا تحفظ، ملازمت کے معاہدوں کی توثیق اور پیشہ وارانہ صحت وسلامتی کا فروغ اسی کا حصہ ہے۔ یہ لیبر مارکیٹ کو جدید بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔