کورونا ویکسین کے بعد امریکی معیشت میں بہتری، چین سے آگے نکل جائے گی

کورونا ویکسین کے بعد امریکی معیشت میں بہتری، چین سے آگے نکل جائے گی
کیپشن: کورونا ویکسین کے بعد امریکی معیشت میں بہتری، چین سے آگے نکل جائے گی
سورس: file

واشنگٹن :کورونا ویکسی نیشن سے امریکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور یہ چین سے آگے نکل سکتی ہے۔ طویل عرصے بعد پہلی بار امریکی معیشت اب چین کی معیشت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک لمبے عرصے سے چین کی معیشت امریکی معیشت کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی تھی لیکن 2021 میں یہ رجحان ختم ہوسکتا ہے کیوں کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد امریکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے۔ 

ماہرین اقتصادیات کی رائے میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔ واشنگٹن نے بھی 19 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جو کہ چند ماہ قبل لگائے گئے اندازے سے بہت زیادہ ہے۔

 آکسفورڈ اکنامکس کے چیف امریکی اکنامسٹ گریگوری ڈیکو کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت میں بہتری دنیا کے لیے بھی مفید ہے کیوں کہ اس سے دنیا کو کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ 

گولڈمین ساشیز کا کہنا ہے کہ 2021 میں امریکا کی جی ڈی پی نمو 6.9 فیصد رہے گی جب کہ مورگن اسٹینلی کے مطابق یہ نمو 7.3 فیصد رہے گی۔ جب کہ جی ڈی پی نمو کا چین کا ہدف 6 فیصد ہے۔