نواز شریف کو بانی ایم کیو ایم کی طرح لندن سے آنے نہیں دیں گے: فواد چودھری

نواز شریف کو بانی ایم کیو ایم کی طرح لندن سے آنے نہیں دیں گے: فواد چودھری
کیپشن: نواز شریف کو بانی ایم کیو ایم کی طرح لندن سے آنے ںہیں دیں گے: فواد چودھری
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بانی ایم کیو ایم کی طرح لندن سے آنے اور مریم نواز کو پاکستان سے جانے نہیں دیں گے۔ 

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ  سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اختلافات سامنے آئے ہیں ۔پاکستان کھپے کا نعرہ ایک قومی نعرہ ہے جو آصف زرداری نے لگایا تھا۔جاوید لطیف کا متنازعہ بیان ملک کی قومی سلامتی کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جاوید لطیف کےاس بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم 1985 کی پیداوار ہیں ۔ان دونوں کا کردار ملک دشمنی کے زمرے میں جاتا ہے ۔ان لوگوں کی حیثیت ایک الیکشن جیتنے کی ہے۔اگر یہ الیکشن جیت جائیں تو سب ٹھیک، ہار جائیں تو ملک دشمن بیانات دیتے ہیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ  جاوید لطیف ایک سیاسی مہرہ ہے جو ان کے ہاتھوں کھیل رہا ہے۔ نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم لندن میں ہیں اور دونوں ہی واپس نہیں آرہے۔مریم نواز بھی لندن جانا چاہتی ہیں جنہیں جانے نہیں دیں گے۔ ان کی کوشش ہے کسی طرح وہ پاکستان سے لندن چلی جائیں۔

انہوں نے کا کہا کہ ان کا پہلے نعرہ تھا پاپا بچاؤ اب نعرہ ہے مجھے لندن جانے دو۔ یہ لوگ جو بات کہہ رہے ہیں وہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔جاوید لطیف سے جو کہلوایا گیا اس پر پاکستانی عوام کو بہت غصہ ہے۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پاکستان زندہ باد ہر پاکستانی کے دل کا نعرہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ  پی ٹی آئی چاہتی ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں ۔ ان کی انقلابی سوچ ہے ہمارے پیسے ہمارے پاس رہنے دیئے جائیں۔ یہ ہر لمحہ اپنا اصول تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ہم یہاں غداری کےسرٹیفکیٹ دینے نہیں بیٹھے ہیں۔ اصل سوچ یہ ہے یہ لوگ بانی ایم کیو ایم بننا چاہتے ہیں۔۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ چکے ہیں ۔کورونا وبا کے باوجود پاکستان میں معیشت مستحکم ہورہی ہے۔پنجاب میں میرٹ پر ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔پنجاب میں میرٹ پر ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ ملک میں کاروباری سرگرمیاں بھی جاری و ساری ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنالازمی ہے۔ عوام باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے پر بھی انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک میں معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔اس کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔