فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ، فوجی افسران جاں بحق

فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ، فوجی افسران جاں بحق
سورس: File photo

الماتے ، قازقستان   فوجی طیارہ حادثے کا شکار ، 4 افراد ہلاک  2 زخمی 

عرب میڈیا کے مطابق قازقستان کے  شہر الماتے میں لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 اعلیٰ فوجی افسران ہلاک ہوگئے جبکہ  2 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کا فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے شہر الماتے کی جانب جارہا تھا جو دورانِ لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا، الماتے ائیرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر طیارے سے آخری رابطہ ہوا اور طیارہ رن وے کے آخرے حصے پر کریش ہوگیا جب کہ طیارے کے کریش ہونے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ قازقستان بارڈر گارڈ ایجنسی کا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے کی مکمل چھان بین کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی ۔