افغانستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ میچ میں ہرا کر سیریزبرابر کردی

افغانستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ میچ میں ہرا کر سیریزبرابر کردی
سورس: File photo

ابوظہبی ،افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں  6 وکٹ سے شکست دے دی۔

ابوظبی ٹیسٹ کے آخری دن فالوآن کی شکار زمبابوے کی ٹیم  نے دوسری اننگز 266رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی ، شان ولیمز 106 اور ڈونلڈ ٹریپانو 63 رنز کے ساتھ میدان میں آئے ، دونوں نے شاندار بیٹنگ کی  اور آٹھویں وکٹ پر زمبابوے کےلیے 187 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی بنائی ۔

ٹریپانو کی شاندار اننگز راشد خان نے 95 رن پر تمام کی  اور بقیہ دو وکٹیں بھی 365 تک گر گئیں لیکن شان ولیمز 151 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

 افغانستان کی جانب سے راشد خان نے اننگز میں سات اور میچ میں گیارہ شکار کئے ۔

افغانستان کو جیت کےلیے 107 رنز کا ہدف ملا، اس کی پہلی وکٹ تو 8 رن پر گرگئی ، پھر ابراہیم زدران اور رحمت شاہ نے اسکور 89 تک پہنچا دیا، جس کے بعد وقفے وقفے سے تین وکٹیں گریں ، لیکن افغاستان نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کر دیا  اور دو ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔