یکم شعبان 16 مارچ اور شب برات 29 مارچ کو ہوگی،وزارت مذہبی امور

یکم شعبان 16 مارچ اور شب برات 29 مارچ کو ہوگی،وزارت مذہبی امور
سورس: File photo

اسلام آباد: پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ۔یکم شعبان 16 مارچ کو  جب کہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

 شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ، اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

 کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر  آیا اور یکم شعبان بروز منگل 16مارچ کو ہوگا جب کہ  شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔