ایک شہری کے قتل پر 61 ہزار روپے ملتے تھے: قاتل گروہ کا انکشاف 

ایک شہری کے قتل پر 61 ہزار روپے ملتے تھے: قاتل گروہ کا انکشاف 
سورس: File

کابل : افغانستان میں طالبان کی حکومت کے مخالف گروہوں نے افغان شہریوں کو قتل کرنے کیلئے قاتلوں کو بھرتی کرلیا ہے اورقاتلوں کو ایک افغان شہری کو قتل کرنے پر 30 ہزار افغانی (61 ہزار پاکستانی روپے) دیے جاتے تھے۔ 

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کندوز میں انٹیلی جنس کے اداروں نے 4 قاتلوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 2 ہفتے پہلے 4 خواتین اور 3 مرد ویکسی نیٹرز کو قتل کیا تھا۔

ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوئے کہا کہ ان کا تعلق این آر ایف سے ہے اور پنجشیر میں کمانڈر مبین نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ افغان شہری کے قتل پر انہیں 30 ہزار افغانی ملیں گے۔