اب ہم نے الیکشن کمیشن سے امیدیں لگا لی ہیں، عمران خان کا بھی یہی حکم ہے: فواد چودھری 

اب ہم نے الیکشن کمیشن سے امیدیں لگا لی ہیں، عمران خان کا بھی یہی حکم ہے: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب ہماری امیدیں الیکشن کمیشن سے ہیں۔  جیسے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوا وہ قابلِ تحسین ہے ۔ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان کا بھی یہی حکم ہے۔ 

فواد چودھری توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ فواد چودھری نے شکوہ کیا کہ  آپ ہماری تنقید سنتے ہیں لیکن تعریف نہیں سنتے  ۔ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پہلے کمیشن میں درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دیں گے ۔ ہائیکورٹ نے وارنٹ  گرفتاری معطل کر دیئے ہیں ۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ۔ ہم الیکشن کمیشن کے انتخابات سے متعلق فیصلے کوسراہتے ہیں ۔ ہم  الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔اندازہ ہے الیکشن کمیشن نے الیکشن پر دباؤ برداشت کیا ۔ عمران خان کی عدالتی عدم پیشی کی وجہ سیکیورٹی معاملہ ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ۔ بے بنیاد مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ توشہ خانہ سے زیادہ  فائدہ حاصل کرنے والے زرداری اور شریف خاندان ہیں ۔ توشہ خانہ  کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کی  گئی ۔ ہر سرکاری ادارے اور دفتر کے ضابطے اور اصول ہوتے ہیں ۔ ایف آئی اے کا ادارہ مریم نواز کا منشی بنا ہواہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا کارکن ظل شاہ جس کی موت ہم بھلا نہیں سکتے ۔ آئی جی  پنجاب،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا ۔محسن نقوی ،سی سی پی او لاہور کے ہاتھ ظل شاہ کے خون سے رنگے ہیں ۔ سپریم کور ٹ وہ ادارہ ہے جو آئین بچاسکتاہے ۔ سپریم  کورٹ اور الیکشن کمیشن سب کو یکساں مواقع  فراہم کریں ۔ ہم کوئی کالعدم جماعت نہیں کہ ہمیں الیکشن کا موقع نہ دیا  جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں