عمران خان کی گرفتاری لاہور اور اسلام آباد پولیس کیلئے درد سر ، زمان پارک کے تربیت یافتہ گارڈز سے خوفزدہ، اجلاس پر اجلاس 

عمران خان کی گرفتاری لاہور اور اسلام آباد پولیس کیلئے درد سر ، زمان پارک کے تربیت یافتہ گارڈز سے خوفزدہ، اجلاس پر اجلاس 
سورس: Twitter

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری لاہور اور اسلام آباد پولیس کے لیے درد سر بن گئی ۔ پولیس عمران خان کے تربیت یافتہ گارڈز سے خوفزدہ ہے ۔ اجلاس پر اجلاس جاری ہیں۔ 

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ڈی آئی جی سے لے کر ایس پی رینک کے افسران سی سی پی او دفتر پہنچ گئے ۔ 

عمران خان کی گرفتاری کا پلان ممکن بنانے کے لئے لاہور پولیس کوشاں ہے۔ رات گئے تک پولیس افسران عمران خان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کرتے رہے ۔ تربیت یافتہ گارڈز زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ پولیس کے لئے عمران کی گرفتاری درد سر بن گئی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس گزشتہ ایک ہفتہ سے لاہور میں موجود ہے۔ لاہور پولیس عمران خان کوگرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے لئے میٹنگز کا عمل جاری  رکھے ہوئے ہے۔ 

مصنف کے بارے میں