مریم نواز بدتمیز، بے ادب  اور سیاسی فسادن، بابا ڈیم پکار کر میری تضحیک کر رہی ہے،سیاست چمکانے کیلئے عدلیہ کو ہدف بنالیا: ثاقب نثار 

مریم نواز بدتمیز، بے ادب  اور سیاسی فسادن، بابا ڈیم پکار کر میری تضحیک کر رہی ہے،سیاست چمکانے کیلئے عدلیہ کو ہدف بنالیا: ثاقب نثار 
سورس: File

لاہور : سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کررہی ہیں، میں نے انصاف کی بات کی اس لئے میرے پیچھے پڑگئے ہیں۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیان پر کہا کہ مریم نوازسیاسی فساد اور مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ن لیگ کے پاس سیاست چمکانے کے لیے کچھ اورنہیں اس لئےعدلیہ کوہدف بنایا۔

جسٹس ثاقب ںثار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو امید تھی میں بطورچیف جسٹس ان سے پرانے تعلقات کا خیال رکھوں گا لیکن میں نے انصاف کی بات کی اس لئے جب ریٹائرہوا تو میرے پیچھے پڑگئے۔

مریم نواز کی جانب سے ڈیم والے بابا پکارنے پر سابق چیف جسٹس نے کہا مریم نواز اب مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کر رہی ہیں، کسی کی اولاد جب بدتمیز ہوجائے تویہ اس کے لیے سانحہ ہے ۔بے ادب، بدتمیز اولاد جس کو کسی بڑے سے متعلق بات کرنے کی تمیز ہی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بچے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ ن لیگ نے آپ کو پھرزندہ کردیا، مریم نواز اور ن لیگ کے سیاسی جھوٹ کا کیا جواب دوں۔

جسٹس ثاقب ںثار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ن لیگ کی مجھے بدنام کرنے کی 2 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، پہلی کوشش جعلی آڈیو سے ہوئی اور دوسری جج شمیم کے ذریعے کی گئی۔

مصنف کے بارے میں