بطور کپتان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا: شاداب خان

بطور کپتان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا: شاداب خان

لاہور: افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچز کیلئے کپتان مقرر ہونے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ نوجوان ٹیم کو لڑانا چاہتا ہوں تاکہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں جبکہ خود بطور کپتان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم شاندار ہے، عماد وسیم، فہیم اشرف، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان اور صائم ایوب جیسے کرکٹرز بہترین فارم میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف بہترین آل راو¿نڈرز ہیں اور ٹیم میں ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر مضبوط ہو گا جبکہ میں خود بطور کپتان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا، میری کوشش ہو گی 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کروں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا اور شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں