لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے گرفتاری سے قبل اپنے کمرے سے ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔ قوم کو جاگتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ پولیس مجھے پکڑنے کے لئے آ گئی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ جب عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1635620779420274689
عمران خان نے کہا کہ آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے کہ یہ زندہ قوم ہے ۔ یہ نبیﷺ کی امت ہے ،، آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کرنی ہے ۔