رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو نماز عصر کے بعد اوقاف ہال پشاور میں ہو گا۔ 
وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادتیں سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کرائیں۔

مصنف کے بارے میں