موجودہ حالات میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں:چیف سیکرٹری ،فوج تعینات نہیں کرسکتے : سیکرٹری دفاع

موجودہ حالات میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں:چیف سیکرٹری ،فوج تعینات نہیں کرسکتے : سیکرٹری دفاع
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں آنے ہونے والے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ  کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ  پولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کر رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاسوں کی صدارت کی آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق   انتخابات  کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے، چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ 

سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔سیکرٹری دفاع نے کہا کہ  پاک فوج کیلئے سرحدوں    اور ملک کی حفاظت   انکی اولین   ترجیح ہے۔ انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا۔ 

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاک فوج الیکشن کیلئے صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے۔ پاک فوج کے اہلکار الیکشن کی سٹیٹک ڈیوٹی کیلئے فراہم نہیں کیے جاسکتے ۔ 

مصنف کے بارے میں