تراویح کے لیے جامع مسجد کے علاوہ کہیں سپیکر استعمال نہیں ہو سکتے ، سعودی حکومت

تراویح کے لیے جامع مسجد کے علاوہ کہیں سپیکر استعمال نہیں ہو سکتے ، سعودی حکومت

ریاض:سعودی عرب میں سعودی وزارت اسلامی امور نے پابندی عائد کی ہے کہ جامع مساجد کے سوا کسی بھی مسجد کو رمضان المبارک میں نماز تراویح میں لاوڈ سپیکرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نائب وزیر برائے امور مساجد ڈاکٹر توفیق السدیری نے مملکت کے تمام علاقوں میں وزارت کے اعلی عہدیداروں کو تحریری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تراویح کی نماز میں لاوڈاسپیکر کا استعمال بڑی جامع مساجد تک محدود کرائیں ۔عام مساجد اور چھوٹی مساجد بھی تراویح کے دوران لاوڈاسپیکر استعمال کرنے کی مجازنہیں ہوں گی۔ وزار ت اسلامی امور نے مساجد میں مطبوعات کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

لٹریچراور پمفلٹس تقسیم کرنے والوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت اسلامی امور نے واضح کیاہے کہ مملکت بھر کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے حوالے سے جملہ انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں