گوگل نے راحت فتح علی خان کو اپنا مہمان بنا لیا

گوگل نے راحت فتح علی خان کو اپنا مہمان بنا لیا

نیویارک :پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دینا کے سب سے بڑے اور مقبول سرچ انجن گوگل پر اپنے مداحوں سے بات کرنے والے پہلے پاکستان گلوکار بن گئے.
سروں کے کھیلنے والے راحت فتح علی خان نے سننے والوں کے دل موہ لیے، اپنے شائقین کے لیے جلد قوالی کا البم ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔گلوکار راحت فتح علی خان وہ پہلے پاکستانی گلوکارہیں جنہیں فینز سے براہ راست بات کرنے کے لیے گوگل کے امریکا میں واقع ہیڈآفس مدعوکیا گیا۔

گوگل کی طرف سے منعقد کردہ اس نشست کا موضوع صوفی میوزک ہیرٹیج تھا، اس موقع پر راحت فتح علی خان نے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور مداحوں کو براہ راست پرفارمنس سے محظوظ بھی کیا۔ٹاکس ایٹ گوگل پر استاد راحت فتح علی خان کی گفتگو اور ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی۔راحت فتح علی کان خود بھی اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں