ٹرمپ کا دورہ اسرائیل ، فلسطین میں یہودی آباد کاری معطل

ٹرمپ کا دورہ اسرائیل ، فلسطین میں یہودی آباد کاری معطل

تل ابیب:ٹرمپ کا دورہ اسرائیل ، فلسطین میں یہودی آباد کاری معطل،اسرائیلی اخبارات کے مطابق حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ فلسطین اور اسرائیل تک یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری روک دی ہے۔اسرائیلی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم پلاننگ کمیٹی کا رواں ہفتے ہونیوالا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے.

جس میں فلسطین میں مزید یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دی جانا تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم نیتن یاہوکا کہناتھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورے تک نئے توسیع پسندانہ منصوبوں کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ نتین یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22مئی کے مجوزہ دورے سے قبل یہودی توسیع پسندی کے نئے منصوبوں کی منظوری رک دی ہے۔صہیونی حکومت کے عہدیدارنے مزید کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورے کے دوران اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کے درمیان یہودی آباد کاری کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہوسکتی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت 2010کے اس بحران سے بچنے کی کوشش کررہی ہی جب سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل سے قبل صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں رمات شلومو میں 1600مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی، جس پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایک نیا بحران پیدا ہوگیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں