فٹ رہنے کے لئے روزانہ ایکسر سائز کرتی ہوں، عالیہ بھٹ

فٹ رہنے کے لئے روزانہ ایکسر سائز کرتی ہوں، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ فٹ رہنے کے لئے روزانہ ایکسر سائز کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکاری تھکادینے والا کام ہے اور خود کو فٹ رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

تاہم وہ خود کو سمارٹ اور فعال رکھنے کے لئے باقائدگی کے ساتھ ایکسرسائز کرتی ہیں اور انھوں نے جم بھی جوائن کر رکھا ہے جہان وہ ایک گھنٹہ سخت مشقت والی ورزشیں کرتی ہیں۔ عالیہ نے مذید بتایا کہ وہ انتہائی سادہ اورگھر کا بنا ہوا کھانا بھوک رکھ کر کھاتی ہیں،وہ جنک فوڈ سے بھی ممکن حد تک پرہیز کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ فٹ نطر آتی ہیں۔