پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ

پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ,مارچ میں موجود خواتین کی حالت غیر، اور اس کیساتھ ڈاکٹر صغیر اور رضا ہارون کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔صورتحال کافی کشیدہ نظر آ رہی ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے 25 سے زائد کارکنان کے ساتھ مصطفی کمال کو بھی حراست میں لے لیا گیا  ہے۔پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں دفعہ ایک سو چالیس کا نفاذ مسترد کر دیا۔ انیس قائم خانی کا موقف ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹونے بھی کبھی انگریز کے بنائے اس قانون کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ آج لوگوں کا سیلاب سڑکوں پر لگے کنٹینر بہا لے جائیگا۔

پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے کراچی میں جلسے جلوس پر پابندی مسترد کر دی۔  ان کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانیوں نے بھی کبھی انگریز کے بنائے اس قانون کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ کراچی کے لوگ سڑکوں  پر نکل آئے تو حکمران نیست ونابود ہو جائیں گے ۔

انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی صفائی ستھرائی روزگار اور صحت عامہ کی سہولیات کیلئے انہوں نے تین ہفتے دھرنا دیادو بار مذاکرات ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ آج لوگوں کا سیلاب سڑکوں پر نکلے گا اور راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ بہا لے جائیگا۔