خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے،اقتدار ایم کیو ایم بہادرآباد کے حوالے کرتا ہوں، فاروق ستار

خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے،اقتدار ایم کیو ایم بہادرآباد کے حوالے کرتا ہوں، فاروق ستار
کیپشن: الیکشن میں کوئی مسئلہ ہوگیا تو سارا ملبہ میرے اوپر گرے گا,فاروق ستار۔۔۔فائل فوٹو

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آخر کار گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ انہیں خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، وہ اقتدار بہادر آباد کے ساتھیوں کے حوالے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

تفصیلات کے مطابق جنرل ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن میں کوئی مسئلہ ہوگیا تو سارا ملبہ میرے اوپر گرے گا، ایسا کس نام کا سربراہ جس کو کسی چیز کا اختیار نہ ہو، میں ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن بن کر کام کروں گا۔فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر یکجہتی و اتحاد کے لیے بغیر لالچ بہادرآباد گیا، مسئلہ عمل داری، عزت و احترام اور فیصلوں کے اختیارات کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عزت نفس کی قربانی دی کامران ٹیسوری کی قربانی دی، اختلاف کی وجہ کامران ٹیسوری نہیں بلکہ میری سربراہی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد کے دوست الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو لڑلیں، میں کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پانچ سال میں ایک بار کراچی آتے ہیں اور جلسہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم کراچی والے بھی بڑے سیانے ہیں، جلسوں میں جاکر ٹاٹا بائے بائے کرکے آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن کمپنی نے شراب کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر سعودی عرب کا جھنڈا پرنٹ کردیا

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ثالثوں نے دونوں رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرنےکی سفارش کی تھی اور نئے انٹرا پارٹی الیکشن کا فارمولا دیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی مل کر الیکشن تک پارٹی چلائیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ نواز شریف نے ملک کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی سازش کی، نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں