نواز شریف کے بیان پر حکومت پارلیمنٹ میں وضاحت دے، خورشید شاہ

نواز شریف کے بیان پر حکومت پارلیمنٹ میں وضاحت دے، خورشید شاہ
کیپشن: وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر وضاحت کریں اور اسے اعتماد میں لیں، خورشید شاہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے جب کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر وضاحت دیں۔

قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر وضاحت کریں اور اسے اعتماد میں لیں اور ہم ان کا انتظار کریں گے۔

مزید پڑھیں: ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے معاملات پر ہم سب ذمہ دار ہیں اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں۔ اہم پوزیشن پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔ ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج صبح مجھے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامےکا علم ہوا جس پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں اپوزیشن لیڈر ہوں لہٰذا حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نقیب قتل کیس، عدالت کا ملزمان پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کا موجودہ حکومت سے تعلق ہے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں آگاہ کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں