قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات جاری

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات جاری
کیپشن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران ان کے متنازع بیان پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں بیان دینے کی تجویز

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کے متنازعہ بیان کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صورتحال پر وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں بیان دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازع بیان پر ملک بھر کے سیاستدانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں