دریائے نیلم پر جاگراں پل گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

دریائے نیلم پر جاگراں پل گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

مظفر آباد:دریائے نیلم پر جاگراں پل گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے نیلم کا پل ٹوٹنے اور فیصل آباد ،لاہور کے طلباءوطالبات کے اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبروں کے بعد اس واقعے کی عین اس وقت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جب پل ٹوٹا۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے نیلم پل حادثہ،ڈوبنے والوں کی تلاش جاری،طلباءو طالبات کی آخری سیلفی بھی سامنے آ گئی

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل طلباءو طالبات کا زیادہ رش برداشت نہ کرسکا اور ایک دم ٹوٹ کر دریا میں گر گیا جبکہ گرنے والے لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے اور ان میں سے کئی بے رحم موجوں کا شکا ر ہوگئے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وہاں پر موجود دیگر سیاح اس حادثے کو دیکھ رہے ہیں اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف

خیال رہے کہ وادی نیلم میں المناک سانحے نے سب کو غم زدہ کر دیا، نالہ جاگراں میں پل کے حادثے میں جاں بحق مزید 6 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

اتوار کو نالہ جاگراں میں پل پر تصویریں بنانے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، امدادی ٹیموں نے آج مزید 6 لاشیں نکال لیں جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے سیاحوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، جاں بحق افراد میں ایک مقامی شخص بھی شامل ہے جو سیاحوں کو بچاتے ہوئے نالہ جاگراں میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز
کمشنر مظفرآباد کے مطابق لاپتہ ہونیوالوں میں احمد راشد، معظم افتخار کا تعلق ٹپس کالج فیصل آباد جبکہ امتل منصور اور آمنہ کوثر کا تعلق ساہیوال میڈیکل کالج سے ہے، لاہور کی فائزہ نعمان اور مقامی شخص صائم شفاعت کی لاش بھی نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن کمپنی نے شراب کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر سعودی عرب کا جھنڈا پرنٹ کردیا

کمشنر کا کہنا ہے لاپتہ سیاحوں کے بچنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔امدادی کاموں میں پاک فوج، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ سیاحوں کی تلاش میں انتظامیہ کے ساتھ شریک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں