محمد صلاح کے ایک سیزن میں 32 گول،گولڈن بوٹ کے حقدار قرار پائے

محمد صلاح کے ایک سیزن میں 32 گول،گولڈن بوٹ کے حقدار قرار پائے
کیپشن: محمد صلاح کو مصری کنگ کہا جاتا ہے ....تصویر بشکرہ لیور پول فٹبال کلب

قاہرہ :مصرکے معروف فٹبالر محمد صلاح نے ایک سیزن میں 32گول کر کے گولڈن بوٹ کا اعزازحاصل کرلیا.

انہوں نے اپنے حریف ہیری کین کو مجموعی گولوں کی تعدادمیں پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزازجیتا۔پریمیر لیگ کے میچ میں لیورپول برائٹن کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 0-4سے ہرا کر پریمیر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کی، لیور پول اور برائٹن کے مابین میچ کے دوران مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں گول کیا کرکے اعزاز کے حقدار قرار پائے۔محمد صلاح نے میچ کے شروع میں ہی گول کرکے مخالف ٹیم پر دباﺅ ڈال دیا تھا .

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف

حال ہی میں پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔۔۔تصویر بشکریہ اے ایف پی

لیور پول کے ڈیجان لوورین نے دوسرا جبکہ ڈومینک سولینکے نے تیسرا گول کیا۔ میچ کے اختتام پر محمد صلاح کو پریمئر لیگ کی جانب سے گولڈن بوٹ کا اعزاز دیا گیا۔محمد صلاح کو مصری کنگ کہا جاتا ہے .

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

انہوں نے حال ہی میں پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ انگلش فٹبالر ہیری کین نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ مصری کھلاڑی محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں