میڈیکل بورڈ کا احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

میڈیکل بورڈ کا احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔فوٹو/ بشکریہ پی آئی ڈی

لاہور: سروسز ہسپتال میں جاری میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

8 مئی کو احسن اقبال نے سروسز اسپتال لاہور میں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کر دی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے بازوکی ہڈی ٹھیک سے جُڑ گئی ہے اور زخم بھی ٹھیک ہے تاہم انہیں 7 سے 10 روز ہسپتال میں رکھا جا سکتا ہے اور ڈھائی سے3  ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا الزام متفقہ طور پر رد کر دیا

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 6 مئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال واپس جانے لگے تو ملزم عابد نے انتہائی قریب سے 30 بور کی پستول سے فائر کیا۔ گولی احسن اقبال کے دائیں بازو کو لگی اور پیٹ میں پیوست ہو گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں