سعودی عرب، بینکوں میں ڈاکہ ڈالنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار

سعودی عرب، بینکوں میں ڈاکہ ڈالنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار
کیپشن: Image byEastAFRO.com

ریاض: سعودی پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نےبتایا کہ کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر حملہ آوروں گروہ کے ایک خاتون سمیت تمام 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن کمپنی نے شراب کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر سعودی عرب کا جھنڈا پرنٹ کردیا

ان کے قبضے سے 86 ہزار ریال اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے جس میں جعلی کرنسی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوﺅں سے 9 ہتھیار، 316 کارتوس، 51 موبائل فون اور 3 وائرلیس آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے گیارہ ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں