'نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس حد تک حقیقت ہے'

'نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس حد تک حقیقت ہے'
کیپشن: نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،مولانا فضل الرحمان ۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی این پی

لاہور: لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ان کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا الزام متفقہ طور پر رد کر دیا

سربراہ جے یو آئی (ن) کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا 12 مئی کو ایک انٹرویو شائع ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے۔ کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کر دیں، بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کر سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں