ہر بچے کے تحفظ کا خواب سب سے بڑی خواہش ہے: کرینہ کپور

ہر بچے کے تحفظ کا خواب سب سے بڑی خواہش ہے: کرینہ کپور
کیپشن: تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ ہر بچے کے تحفظ کا خواب میرے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے یونیسیف کی نئی دہلی میں تقریب میں شرکت کے دوران ملک میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کے تحفظ کا خواب میرے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے اور ماں بننے کے بعد اب انہیں زیادہ اس بات کو زیادہ سمجھنے لگی ہیں کہ ہر نومولود بچہ اور بچی تحفظ کا حق رکھتا ہے اور محفوظ ہاتھوں میں پرورش ایک خواب سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے شادی کی جس میں سے ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میں دکھائی دیں گی۔