پاکستان مسلم ن کے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم ن کے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا
کیپشن: سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین نے سرزمین خان کو سرخ ٹوپی پہنائی ...فائل فوٹو

کوہستان:پاکستان مسلم لیگ ن نے کے ضلع کوہستان سے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

تفصیلات کے مطابق سرزمین خان نے پارٹی اختلافات کی وجہ سے حکمران جماعت کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا اور اے این پی میں شامل ہوگئے۔اس حوالے سے سرزمین خان نے باچا خان مرکز پشاور میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر قائدین نے سرزمین خان کو سرخ ٹوپی پہنائی اور اے این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم ن کو اب تک بڑی تعداد میں رہنماﺅں اور اراکین اسمبلی نے خیر باد کہہ دیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں