غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، مجھے غدار کہنے والا خود بڑا غدار ہے:نواز شریف

غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، مجھے غدار کہنے والا خود بڑا غدار ہے:نواز شریف
کیپشن: image by face book

بونیر : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، جنھوں نے مجھے غدار قرار دیا وہ خود سب سے بڑے غدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، چیئرمین نیب کمیشن کے سامنے آ کر معافی مانگیں ، مجھے غدار قرار دینے والے خود سب سے بڑے غدار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس نے ملک کے ساتھ غداری کی اس کو سرعام پھانسی پر چڑھایا جائے ، میں محب وطن پاکستان ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کمیشن میں کہے میں معافی مانگتا ہوں اور گھر جاتا ہوں چیئرمین نیب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے ، چیئرمین نیب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو باہر نکال دیا ، ہر وزیراعظم کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے ، آپ کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔

انھوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر بھی کمیشن بننا چاہئے ، غدار اس شخص کو کہا گیا جو وطن کے لیے مرتا ہے جو مجرم ثابت ہو اسے سرعام پھانسی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، مجھے غدار کہنے والا خود بڑا غدار ہے:نواز شریف
 
 

انھوں نے کہا کہ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بناؤ تاکہ حساب کتاب ہو جائے اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بناؤ ، ہم نے کراچی میں امن قائم کیا مگر وہاں کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بونیر کو لاہور بنائیں گے ، پشاور میں گردو غبار ہے ، سڑکیں ٹوٹی ہیں ، دکھ ہوتا ہے ۔ لوگوں نے کہا کچھ نہیں کیا ، ذلیل و خوار کیا ، کوئی ترقی نہیں کی۔

سوات گیا ، لوگوں سے پوچھا ، عمران نے آپ کیلئے کیا کیا ؟ دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشتگردی ختم کی ، موٹر وے 2018 کے بعد بونیر تک پہنچ جائے گی۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نواز شریف کو غدار قرار دیئے جانے پر گرما گرم بحث جاری ہے ،زیادہ تر صارفین کی جانب سے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

806729fc8872093224130612bd72afa9

-------------------------------------------------------------------------------------------

25e59eb30c7a9b78940d36e2aad0be88

-------------------------------------------------------------------------------------------

810e947c36881d06266580b096896a00

-------------------------------------------------------------------------------------------

5d65f3c978b2ad8d42d66412f7b726bc

-------------------------------------------------------------------------------------------

10016e5f1c1f04747aa20a47d2cf5aa5 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 3c133509262040186aad6147727cb4ae e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں