سنی لیون کی 36 ویں سالگرہ پر تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

سنی لیون کی 36 ویں سالگرہ پر تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ”جسم 2“ سے کیا تھا جس میں وہ رندیپ ہودا کیساتھ نظر آئیں۔اس فلم میںرندیپ ہودا اور سنی لیونی نے کئی بولڈ مناظر بھی فلمائے اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عکس بند کروانے سے پہلے سنی لیونی نے رندیپ ہودا کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنی لیون نے اپنی بائیوگرافی فلم کیلئے ’مِنی کرن جیت‘ کو متعارف کرادیا

رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ جاننا چاہتی تھیں کہ رندیپ ہودا کو کوئی بیماری بالخصوص ایڈز تو نہیں ہے۔دوسری جانب سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سنی لیونی نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں