ملکی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق

ملکی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق
فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا ہے کہ اگر داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔


اپنی ٹوئیٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈز احتیاط اور تدبر سے کام لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام

 وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا: عمران خان

 سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفاع میں ن لیگ میدان میں آگئی، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کے کہنے سے غداری اور حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں ملے گا، جبکہ کیپٹن صفدر نے شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں