کارگل سے فوجوں کی واپسی کا حکم نواز شریف نے دورہ امریکہ پر دیا تھا : پرویز مشرف

کارگل سے فوجوں کی واپسی کا حکم نواز شریف نے دورہ امریکہ پر دیا تھا : پرویز مشرف
کیپشن: image by face book

دبئی : سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ کارگل سے فوجوں کی واپسی کا مجھ پر لگایا گیا الزام غلط ہے ، راجہ ظفر الحق اور چودھری شجاعت کی مخالفت کے باوجود نواز شریف نے دورہ امریکہ پر فوجوں کی واپسی کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کارگل سے فوجوں کی واپسی کے متعلق عائد کردہ الزام کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایسے وقت پر یہ بیان آنے کے پیچھے ضرور کوئی نا کوئی بات چھپی ہے ، نواز شریف نے فوجوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غداری کے معاملے پر قومی کمیشن بنایا جائے ، مجھے غدار کہنے والا خود بڑا غدار ہے:نواز شریف

پرویز مشرف نے کہا کہ کارگل سے فوجوں کا انخلا کروا کر نواز شریف نے غلط قدم اٹھایا ، نواز شریف امریکا گئے اور وہاں سے فوجوں کی واپسی کا حکم جاری کیا۔کارگل جنگ میں ہم 5 جگہوں پر بھارتی فوج پر حاوی تھے۔ ، کارگل سے فوجوں کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اور چودھری شجاعت نے مخالفت کی۔

انھوں نے کہا کہ کارگل سے فوجوں کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اور چودھری شجاعت نے مخالفت کی ، نواز شریف نے کہا تھا جنرل صاحب مزا تب آئے گا جب جھنڈا سری نگر پر لگائیں گے ، کارگل پر نواز شریف کو 2 بار بریفنگ دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں