ایران کے مفادات متاثر نہ ہوئے تو عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہیں گے: حسن روحانی

ایران کے مفادات متاثر نہ ہوئے تو عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہیں گے: حسن روحانی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے دہرایا ہے کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے تو تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
 روحانی کے بقول 2015 میں طے پانے والی اس ڈیل کے دیگر فریقین اس تاریخی معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو ایران بھی اس ڈیل پر عمل پیرا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی ممالک کو ٹھوس ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا
 
    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں