وزیر داخلہ احسن اقبال ہسپتال سے ڈسچارج

وزیر داخلہ احسن اقبال ہسپتال سے ڈسچارج
کیپشن: فوٹو: فائل

 لاہور : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو میڈیکل بورڈ کے معائنے کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر ز نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا میڈیکل بورڈ تفصیلی معائنہ کیا اور مطمئن ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ کچھ دن پہلے احسن اقبال پر ناروال میں ایک کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد جمع کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ناروال لے جایا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا فوری طورپر علاج شروع کیا گیا۔