غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو

غزہ: غزہ میں احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید جبکہ 2223 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ گریٹ مارچ آف ریٹرن میں شرکت کیلئے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ بیت المقدس میں فلسطینی امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے شیلز اور فائرنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ 2238 افراد زخمی ہوئے ہیں، غزہ کی پٹی میں عارضی میڈیکل کیمپ اور ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ترکی کا اصل دوست برطانیہ ہے: رجب طیب اردوغان
 فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے سے مشرقِ وسطی مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے امریکی انتظامیہ نے امن کے عمل میں اپنا کردار منسوخ کر دیا ہے اور دنیا، فلسطینی عوام، اور عرب دنیا کی بے عزتی کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پہلا روزہ اور عیدالفطر کب منائی جائے گی؟ رویت ہلال کونسل کی پیشگوئی
 
    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں